سرکاری ملازمین کی چھٹی منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماہ رواں میں 45 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے تمام ٹیکس دفاتر کو آج چھٹی کے دن بھی کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں تقریباً پونے چار سو ارب روپے کی ریونیو کمی ہوئی ہے، جبکہ نظرثانی شدہ سالانہ ٹیکس ہدف 13,979 ارب روپے ہے۔ اس ہدف کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس حکام نے مکمل کوششیں شروع کر دی ہیں۔
آج کے روز تمام لارج ٹیکس پیئرز، میڈیم ٹیکس پیئرز اور کارپوریٹ ٹیکس دفاتر کھلے رہیں گے۔ ساتھ ہی ایف بی آر کے تمام علاقائی ٹیکس دفاتر اور ٹیکس و ڈیوٹیز وصولی کے لیے مجاز بینک برانچز بھی کھلی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ریونیو ہدف سے 239 ارب روپے کم ٹیکس وصول ہوا تھا۔ رواں ماہ 1,031 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں اب تک 986 ارب روپے ٹیکس جمع ہو چکا ہے، اور توقع ہے کہ آج رات تک مزید تقریباً 40 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولی ہو سکتی ہے۔
ماہانہ ہدف کے علاوہ اگلے دو ماہ میں سپر ٹیکس کی مد میں بھی 200 ارب روپے کی وصولی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں آئی ایم ایف کو 9,917 ارب روپے ٹیکس وصولی کا وعدہ کیا گیا ہے، جبکہ مارچ تک مزید 20,765 ارب روپے ریونیو جمع کرنا باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع