چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے، نیا سال امید کی کرن لائے گا، محسن نقوی

Dec 31, 2023 | 19:24:PM
چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے، نیا سال امید کی کرن لائے گا، محسن نقوی
کیپشن: وزیراعلیٰ محسن نقوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نےسال نو پر اہلِ وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تہنئیتی پیغام میں کہا ہے کہ  چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے،یقین ہے کہ2024ء پاکستانی قوم کے لئے امید کی کرن لائے گا۔

محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جذبے،عزم اورمحنت سے ہر کام ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023ء میں پوری کوشش کی کہ عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لائی جائے۔ پاکستان نے ترقی کا سفر شروع کردیا ہے اوراب یہ رکنے والا نہیں۔ پاکستان کا مستقبل روشن اورتابناک ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں سال2023ء کو الوداع اورنئے سال2024 ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔ہم  پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’الحمدللہ میرے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے‘‘پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نے حیران کن ٹوئٹ داغ دی