منشیات فروش نے اپنی فیملی کے 12بچوں سمیت 18 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Dec 31, 2021 | 17:41:PM
 عراقی، سیکیورٹی ،فورسز
کیپشن:  عراقی سیکیورٹی فورسز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شہر بابل میں سیکورٹی فورسز اور منشیات کے بیوپاری کے درمیان مسلح جھڑپوں میں12بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

العریبہ چینل نےعراقی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ "دہشت گردی" کے مقدمات میں ملوث ایک ملزم نے اپنے گھرانے کے متعدد افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔ مرنے والوں میں 12 بچے شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی جھڑپیں بابل صوبے کے شمالی ضلع الجبلہ میں ہوئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جھڑپوں کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہل کار بھی زخمی ہو گئے جبکہ مطلوب ملزم کے گھرانے کے 18 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 12 بچے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد مطلوب شخص نے خود ہی بچوں اور اپنے گھرانے کے افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بابل پولیس نے جمعرات کے روز بتایا تھا کہ مختلف قانونی شقوں کے تحت 41 مطلوب ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ کارروائیاں صوبے کی پولیس کے سربراہ کی ہدایات پر عمل میں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اساتذہ کیلئے  بڑی خوشخبری۔۔ مستقلی کا معاملہ حل