آج کہاں کہاں باد ل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے خبر سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہو نے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور دیگرکئی شہروں میں بادل برسنے کا امکان جبکہ سندھ میں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، لاڑکانہ اور تھر پارکر میں بھی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاجس کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیہا ککڑ کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پرچرچے