اسرائیلی فوج نے خاتون سمیت مزید 2 فلسطینی شہید کر دیئے

Sep 30, 2021 | 13:54:PM
اسرائیلی فوج
کیپشن: فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم جاری

 (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں اسرائیلی فوج کے مظالم جاری  ، خاتون سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ، اسرائیلی فوج نے مسجدِ اقصیٰ کے پاس فائرنگ کر کے فلسطینی خاتون کو شہید کر دیاجبکہ مغربی کنارے کے گاؤں برقین میں سرچ آپریشن کے دوران فلسطینی نوجوان کو شہید کیا۔

اتوار کو بھی اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 5 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:    تحفظ ختم نبوتؐ کی تحریک چلاناچودھری ظہورالٰہی شہید کا بڑا کارنامہ تھا،پرویز الہٰی