نواز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کی جعلی انٹری ایک  سازش ہے ۔ یاسمین راشد

Sep 30, 2021 | 00:44:AM
نوازشریف،سازش
کیپشن: یاسمین راشد،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کی جعلی انٹری سازش ایک ہے، تمام محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں، نوازشریف واپس آکر اپنی عزت بحال کریں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا کرپٹ لیڈر نواز شریف تھا، شہباز شریف خاندان سے الگ نہیں، یہ پورا خاندان ہی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ہمارے لئے مصیبت بن گیا، اس سے بچنے کے لئے صفائی سب سے اہم ہے، ہر روز 10 ہزار سے زائد گھروں کو چیک کر رہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:پٹرول پھر مہنگا کرنے کی تیاریاں۔۔ کتنا اضافہ ہوگا؟سمری ارسال