خرم آغا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Oct 30, 2023 | 15:56:PM
 خرم آغا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیے گئے ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
خرم آغا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
 خرم آغا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیے گئے ہیں۔ 
خرم آغا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے وابستہ گریڈ 22 کے افسر اور سیکرٹری مواصلات ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا کو نگران وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا کی تعیناتی فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہے، یاد رہے کہ ٹوینٹی فور نے گزشتہ روز ہی کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا کی بطور پرنسپل سیکرٹری تعیناتی کی خبر نشر کر دی تھی، کابینہ ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکریٹری کیلئے امداد اللہ بوسال، کاظم نیاز اور خرم آغا کے نام زیرِ غور تھے، خرم آغا چیف سیکرٹری بلوچستان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سمیت وفاقی حکومت میں متعدد اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں، کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا اس وقت سیکرٹری مواصلات ڈویژن کے علاوہ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا اضافی چارج بھی رکھتے ہیں، یاد رہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور 31 اکتوبر سے اُن کا استعفیٰ نافذالعمل ہے