وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2 کا اعلان کردیا

Nov 30, 2022 | 19:34:PM
وزیراعلیٰ پنجاب, پرویز الٰہی, لاہور ,پریس کلب, ہاؤسنگ سکیم, فیز2
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بورڈ کااجلاس منعقد ہوا، پرویز الٰہی نے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لاہور پریس کلب ہؤسنگ سکیم فز 2کا اعلان کردیا۔لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیزٹوکیلئے تحصیل کینٹ میں اراضی دی جائے گی ۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئےآشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں500کنال لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے مختص کئے جائیں گے، لاہورپریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2میں5،5مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں لاہورپریس کلب میں بی بلاک میں غیر قانونی طورپر 15پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کی گئی ، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بی بلاک کے حقداروں کو شفاف طریقے سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی جائے گی۔