ٹوئٹر نے بھارت میں پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

Mar 30, 2023 | 10:18:AM
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق کمپنی کی گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاؤنٹ روکنے پر مجبور کرتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ امریکا، کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر سمیت پاکستانی یا بھارتی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی بھارت میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ قانونی تقاضوں کے باعث حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کیا گیا ہے۔