لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ:دورانِ ڈکیتی قتل کرنے والے ملزم کی پھانسی کے خلاف اپیل خارج

Jun 30, 2026 | 17:10:PM
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ:دورانِ ڈکیتی قتل کرنے والے ملزم کی پھانسی کے خلاف اپیل خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے دورانِ ڈکیتی قتل کیس میں ملزم کی اپیل خارج کر دی۔

دورانِ ڈکیتی قتل کے ملزم محمد رضوان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے ملزم محمد رضوان کی سزائے موت کنفرم کر دی،عدالت میں بتایا گیا کہ 2020 میں ڈکیتی کے دوران شہباز محمود کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوا جبکہ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم وقوعہ کے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا،ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ بٹالہ کالونی فیصل آباد میں درج تھا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل شیخ محمد آصف نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کی مخالفت کی جبکہ وکیل صفائی نے ملزم کی بریت کے لیے دلائل دیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔

دو رکنی بینچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سزائے موت کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  :  غیرقانونی طریقے سے کمبوڈیا جانے والا مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ