ڈیفنس کار کے ساتھ خاتون کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار، تہلکہ خیز انکشاف کردیا

Jul 30, 2022 | 16:03:PM
ڈیفنس ،کار ،خاتون ،اغوا ،ملزم گرفتار، تہلکہ خیز ،انکشاف
کیپشن: لاہور پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے والا ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کو کار سمیت اغوا کرنے والا ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم عبداللہ کو بیدیاں روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق راولپنڈی کے کار چور گینگ بلال صابر سے ہے، جس سے کاربرآمد کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کو کار سمیت اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آئی تھی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔