سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

Jan 30, 2023 | 17:29:PM
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونے کی اڑان جاری،عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 1500 روپے بڑھ گئی۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1924 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

 پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1500 روپے اور 1286 روپے کا اضافہ ہوا، اور سونے کی نئی قیمت میں ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنادیا۔

 کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 470 روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 2300 روپے اور 1886 روپے 14 پیسے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب   ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر نئی بلند سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 267 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کا ریٹ 272 روپے ہے۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 267 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کا ریٹ 272 روپے ہے۔

 ماہرین کےمطابق ڈالر کی طلب میں اضافے کےباعث روپے کی قدر پر شدید دباؤ دیکھا جا رہاہے۔