یکم جنوری 2026 کو بینک بند رہیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026ء بروز جمعرات بینک بند رہیں گے۔
بینک تعطیل کے باعث ملک بھر میں بینک عوام سے لین دین نہیں کریں گے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ تاریخ کو تمام کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
دوسری طرف بینکوں کا اندرونی کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:3 جنوری2026 کو سال کا پہلا سپر مون