ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش  کی پیش گوئی

Aug 30, 2025 | 19:12:PM
ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش  کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران تیز/موسلادھاربارش بھی متوقع ہے۔

خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع  دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ،بٹگرام، پشاور،چارسدہ،نوشہرہ، مردان، صوابی ، بونیر،ایبٹ آباد،مانسہرہ، ہری پور ،خیبر، مہمند، کرم ، باجوڑ، اورکزئی، ٹانک،لکی مروت، کوہاٹ، کرک، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران میں چند مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

پنجاب کے اضلاع  لاہور، قصور،اوکاڑہ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ ،نارووال، گجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد ،مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ،اٹک ، چکوال، خوشاب، نور پور تھل، سرگودھا، ننکانہ صاحب ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چینوٹ ، ساہیوال، بھکر، میانوالی،بہاولنگر ،رحیم یار خان ،وہاڑی، پاکپتن، راجن پور،بہاولپور، لیہ، ملتان ، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر تیز/ موسلادھار بارش بھی موقع  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔تا ہم شام/رات میں سانگھڑ،میر پور خاص،تھر پارکر،عمر کوٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔تا ہم شام/رات میں ژوب ،موسی خیل ، بار کھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خراب موسم،سیالکوٹ ائیرپورٹ کی تمام پروازیں شیڈول،  کس شہر سے پرواز بھریں گی؟مسافروں کیلئے اہم خبر

آج (رات)اور31اگست کے دوران:

* موسلادھار بارشوں کے باعث ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر ، ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری ، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

* موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ ، ناروال، پشاور ، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ۔

* موسلادھار بارش / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پنشنرز کیلئے خوشخبری