ایشیا کپ میچز کے اوقات میں تبدیلی، شام ساڑھے چھ بجے شروع ہونگے

Aug 30, 2025 | 19:03:PM
ایشیا کپ میچز کے اوقات میں تبدیلی، شام ساڑھے چھ بجے شروع ہونگے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی، ایونٹ کے میچز متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 6:30 شروع ہوں گے۔

ایونٹ کے میچز پاکستانی وقت کے مطابق 7:30 بجے شروع ہوں گے، ٹورنامنٹ میں 15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے۔

ابوظبی میں یو اے ای اور عمان کے درمیان میچ سہ پہر 4:30 بجے ہوگا،دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ شام کو مقامی وقت 6:30 بجے شروع ہوگا۔

اے سی سی کے مطابق میچز کے اوقات کار میں تبدیلی موسم اور شائقین کی آسانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، اس سے قبل ایشیا کپ کے میچز شام کو مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شروع ہونے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :عمر ایوب کی نا اہلی، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے