سابق پاکستانی کرکٹر کو ملعون گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمے کا سامنا

Aug 30, 2023 | 20:23:PM
سابق پاکستانی کرکٹر کو ملعون گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمے کا سامنا
کیپشن: سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو ملعون گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خالد لطیف کے خلاف ملعون گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے اور استغاثہ نے انہیں 12 سال قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق استغاثہ نے کہاکہ خالد لطیف نے 2018 میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے گیرٹ وائلڈرز کو قتل کرنے پر تقریباً 21 ہزار یورو بطور انعام دینے کی پیشکش کی تھی ،یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی تھی جب گیرٹ وائلڈرز نےگستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا انعقاد کروانے کے ارادے کا اظہار کیا۔اس حوالے سے ابھی تک سابق کرکٹر خالد لطیف کا کسی بھی طرح کا کوئی موقت سامنے نہیں آیا۔59 سالہ ملعون گیرٹ وائلڈرز یورپ کے انتہائی دائیں بازو کے رہنماﺅں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، خریداروں نے سر پکڑ لئے
گیرٹ وائلڈرز نے اپنے بیان میں خالد لطیف کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈرایا نہیں جا سکتا۔اس نے عدالت میں بیان دیا کہ آپ کا انعامی رقم کا اعلان کرکے دوسروں کو میرے قتل کےلئے اکسانا نفرت انگیز عمل ہے اور میں اس عمل پر خاموش نہیں بیٹھوں گا۔رپورٹ کے مطابق، عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 11 ستمبر کو سنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار، کویتی دینار کی قیمت کتنی ہو گئی؟ کرنسی مارکیٹ سے حیران کن خبر آگئی