قرآن کی بےحرمتی کرنے والا ملعون سلوان مومیکا گرفتار

Apr 06, 2024 | 22:07:PM
قرآن کی بےحرمتی کرنے والا ملعون سلوان مومیکا گرفتار
کیپشن: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون پولیس حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والے عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا کو ناروے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام پر خبر سامنے آئی تھی کہ سویڈن نے ملعون سلوان کا مستقل رہائشی اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے۔بعدازاں حال ہی میں وہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئے ناروے منتقل ہوا تھا۔ تاہم اب اسے حراست میں لے کر واپس ناروے سے سویڈن ملک بدر کیا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اوسلو ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم کے مطابق ملعون سلوان مومیکا کے ناروے پہنچنے کے ایک روز بعد یعنی 28 مارچ کو حراست میں لیا گیا تھا۔یورپی یونین کی قانون سازی کے مطابق 30 مارچ کو ناروے کی عدالت میں اس کی سماعت ہوئی، جس کے بعد نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن نے سویڈن سے اسے واپس بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ دوران سماعت سویڈن کی جانب سے درخواست کا جواب موصول ہونے تک اسے چار ہفتوں کے لیے حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے کے مطابق جیسے ہی ملک بدری کی تمام کارروائی مکمل ہوگی اسے سویڈن واپس بھیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جتنی چاہو مفت بکریاں لے لو، حکومت نے غیرمعمولی پیشکش متعارف کرا دی