ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ، پاکستانی روپیہ مشکل کا شکار

Aug 30, 2023 | 18:13:PM
ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ، پاکستانی روپیہ مشکل کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دیگر کرنسی ریٹس بھی اسی رجحان سے بڑھ رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 81.15 روپے، اماراتی درہم 82.88 روپے، قطری ریال 83.52 روپے، کویتی دینار987.76 روپے اور بحرینی دینار 807.54 روپے کا رہا۔

یہ بھی پڑھیے: انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسی طرح انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 196 روپے 80  پیسے، کینیڈین ڈالر 224 روپے 48 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 384 روپے 83  پیسے ریکارڈ کی گئی۔