لبنان میں جنگ: 12 لاکھ افراد کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑے گا

Apr 30, 2026 | 00:45:AM
لبنان میں جنگ: 12 لاکھ افراد کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑے گا
کیپشن:  لبنان میں جنگ کے سبب 12 لاکھ سے زیادہ افراد کھانے کی عدم فراہمی کی مستقل صورتحال سے دوچار ہونے والے ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لبنان میں جنگ کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نیوز ایجنسی رائٹرز کے ذریعے سامنے آنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ بیروت، لبنان  میں بھوک کو مونیٹر کرنے والے ایک انٹرنیشنل ادارہ  کا کہنا ہے کہ لبنان میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو نئے تنازعات اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے نتیجے میں آنے والے مہینوں میں غذائی عدم تحفظ کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (آئی پی سی) کے ایک نئے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ 1.24 ملین لوگ مستقل طور پر خوراک کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہوں گے اور کھانے کی اشیاء کے معیار اور مقدار کو کم کرنے پر مجبور ہوں گے، یا زندہ رہنے کے لیے نقصان دہ حکمت عملیوں کا سہارا لیں گے۔

لبنان میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خوراک اور زراعت کی تنظیم نورا اوراباح حداد کہتی ہیں، "یہ نتائج لبنان کی موجودہ صورت حال کی سنگینی کو واضح کرتے ہیں، جہاں تنازعات معاشی دباؤ کے ساتھ مل کر قومی غذائی تحفظ کو سنگین خطرے اور موڑ پر ڈالتے ہیں۔" 

یہ بھی پڑھیئے:  اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف جنگ جاری رکھے گی، ایال ضمیر کا جنوبی لبنان کے اندر جاکراعلان