افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امورنے کہا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل جاری گزشتہ روز پی او آر کارڈز رکھنے والے 1 ہزار 235 افغان شہری افغانستان جا چکے ہیں۔
گزشتہ روز افغان سٹیزن کارڈز رکھنے والے 205 افغان شہری بھی وطن لوٹ چکے ہیں، :بغیر سفری دستاویزات کے 532 افغان شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔
یکم اگست سے 28 ستمبر پی او آر کارڈ رکھنے والے کل 1 لاکھ 29 ہزار 132 افغانی افغانستان جا چکے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے کہا کہ مجموعی طور پر 52 ہزار 100 اے سی سی کارڈ کے حامل افغان شہری وطن واپس جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ملاجلا رجحان