بادلوں کے پار چہل قدمی: نیا عالمی ریکارڈ قائم 

Sep 29, 2022 | 11:23:AM
بادلوں کے پار چہل قدمی: نیا عالمی ریکارڈ قائم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 35 سالہ برازیلین نوجوان نے ہوا  میں رسی پر چلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

عالمی ریکارڈ کا درجہ دینے والے ادارے کا کہنا تھا کہ رافیل بریدی کوئی بھی خطرہ محسوس کیے بغیر بلندی پر توازن برقرار رکھتے ہوئے چلنے میں مہارت رکھتے ہیں جس کی بنیاد پر انہوں نے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ رافیل بریدی نے ہوا  میں رسی پر چلنے کا نا صرف عالمی ریکارڈ قائم کیا بلکہ  ناظرین کی حیرانی کا بھی باعث بنے۔ رافیل کا کہنا تھا کہ چہل قدمی نہایت پرسکون اور خوشگوار تھی۔ 

ہوا   میں رسی پر چلنے کے علاوہ رافیل نے آتش فشاں پہاڑ کے اوپر بھی باریک پٹی پر چلنے کا بھی عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ رافیل  کا کہنا تھا کہ سب سے پہلا تجربہ انھوں نے اپنے گھر کے قریب ناریل کے دو درختوں کے درمیان تار پر چل کر حاصل کیا۔ اس تجربے کے بعد رافیل اس سٹنٹ کو کھیل کے طور پر اپنے دوست کے ساتھ مل  کر کرتے تھے۔ اس کے بعد انھوں نے دو پہاڑوں کے درمیان چلنے کا مظاہرہ بھی کیا۔ 

رافیل کا کہنا تھا کہ انھوں نے باریک پٹی پر چلنے کی باقاعدہ تربیت کسی سے بھی حاصل نہیں کی بلکہ وہ گھر پر ایک ٹانگ پر کھڑے ہونے کی مشق کرتے تھے۔