واٹس ایپ پر بھی اب چیٹ جی پی ٹی استعمال ہو گا

Mar 29, 2023 | 19:01:PM
 واٹس ایپ پر بھی اب چیٹ جی پی ٹی استعمال ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے ، کیونکہ اب وہ بھی چیٹ جی پی ٹی استعمال کر سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق چیٹ جی پی ٹی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس ایسا ٹول ہے جو بہت تیزی سے انٹرنیٹ کی دنیا کے ہر شعبے کا حصہ بنتا جا رہا ہے، یہ اے آئی چیٹ بوٹ سرچ انجن کا حصہ بن چکا ہے اور بھی متعدد آن لائن سروسز میں اسے شامل کیا جا رہا ہے۔
 مگر دنیاکی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں چیٹ جی پی ٹی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال اب تک ممکن نہیں تھا، مگر اب بہت آسانی سے واٹس ایپ میں چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کیا جا سکتا ہے، آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین درج ذیل ہدایات پر عمل کرکے چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے فون پر Shmooz AI ویب سائٹ کو اوپن کریں، ویب سائٹ اوپن کرکے Start Shmoozing بٹن پر کلک کرنے پر میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ اوپن ہو جائے گی۔
واٹس ایپ کے اوپن ہونے پر جمپ ٹو چیٹ بٹن پر کلک کریں، جس کے بعد اے آئی ٹول خودکار طور پر میسج ٹائپ کرے گا اور آپ کے سوالات کے جواب دے گا۔
مگر اس حوالے سے چند چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔Shmooz AI ایسا ٹول ہے جس کے مفت ورڑن میں ہر ماہ صرف 20 میسجز بھیجنے کی اجازت ہے، البتہ 10 ڈالرز ماہانہ والے ورڑن میں لامحدود میسجز کی اجازت ہوگی۔