یکم جولائی کو ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے بند

Jun 29, 2026 | 15:04:PM
 یکم جولائی کو ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی کو ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی بروز بدھ بینک تعطیل ہوگی،جس کے باعث تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بھی تعطیل کے باعث بند رہیں گے تاہم بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے جبکہ بینکاری نظام میں عوامی ٹرانزیکشنز معطل رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کی ترقی ،شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے:شرجیل میمن