نواز شریف کو پنجاب میں بڑا عہدہ مل گیا
حکومت پنجاب نے لاہور کے تاریخی مقامات کے تحفظ اور بحالی کیلئے قائم کئے گئے ہیریٹیج ایریا ریوائیوال بورڈ کی سربراہی کا عہدہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سونپ دیا ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد محکمہ بلدیات پنجاب نے بورڈ کی تشکیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے لاہور کے تاریخی مقامات کے تحفظ اور بحالی کیلئے قائم کئے گئے ہیریٹیج ایریا ریوائیوال بورڈ کی سربراہی کا عہدہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سونپ دیا نیز اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد محکمہ بلدیات پنجاب نے بورڈ کی تشکیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی ایکٹ 2012 کے تحت قائم کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق نواز شریف لاہور کے تاریخی مقامات، ثقافتی ورثے اور قدیم عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کے منصوبوں کی نگرانی کریں گے، بورڈ کا مقصد لاہور کے تاریخی ورثے کو مضبوط بنانا، قدیم عمارتوں کی بحالی کو تیز کرنا اور شہر کی ثقافتی شناخت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت کتنی۔۔؟حکومت نے نیا نوٹیفیکشن جاری کر دیا