محرم الحرام کے بارے میں پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

Jul 29, 2022 | 13:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پنجاب میں یکم محرم سے 10محرم الحرام تک دفعہ 144نافذ کر دی گئی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پنجاب حکومت نے یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کرد یئے۔

تفصیلا ت کے مطابق صوبے بھر میں 9 اور  10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم محرم سے 10محرم الحرام تک صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی، جلوسوں کے راستوں پرکسی قسم کی کنسٹرکشن کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد کا معاملہ:ملکی معیشیت کے بارے میں بُری خبر

اس کے علاوہ صوبے میں اشتعال انگیز بینرز، پلے کارڈز اور تقاریرپر بھی پابندی ہوگی۔