سونے کی کان بیٹھنے سے38مزدور ہلاک ۔۔8زخمی

Dec 29, 2021 | 15:22:PM
سونے کی کان بیٹھنے سے38مزدور ہلاک ۔۔8زخمی،فائل فوٹو
کیپشن: سونے کی کان بیٹھنے سے38مزدور ہلاک ۔۔8زخمی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان میں سونے کی کان دھنسنے سے 38 مزدور ہلاک  جبکہ 8افراد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ منگل کے روز پیش آیا جس میں سوڈان کے وسطی صوبے کردفان میں سونے کی کان دھنسنے سے 38 مزدور دب کر ہلاک ہوگئے،سوڈان کی مقامی منرل ریسورس کمپنی کا کہنا ہےکہ واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 حکام کا بتانا ہےکہ واقعہ دارالحکومت خرطوم سے 700 کلو میٹر دور کے علاقے میں پیش آیا، اس کان میں کام باضابطہ طور پر بند تھا تاہم مقامی مزدوروں نے  اپنی مدد آپ کے تحت اس میں کام شروع کیا جس کے بعد واقعہ پیش آیا۔
 یہ بھی پڑھیں:    مسلمانوں کیساتھ بدترین سلوک ۔۔نصیرالدین شاہ نے مودی سرکار کو خبردار کر دیا