بہاولپور میں پی ڈی ایم کی ریلی ،ن لیگ نے روٹ فائنل کرلیا

Dec 29, 2020 | 20:08:PM
بہاولپور میں پی ڈی ایم کی ریلی ،ن لیگ نے روٹ فائنل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن نے بہاولپور میں ہونیوالی پی ڈی ایم کی ریلی کا روٹ فائنل کر لیا۔ ریلی میں پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام کے قائدین کو بھی شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی بہاولپور میں ہونیوالی ریلی میں تمام جماعتیں ریلی روٹ پر زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو لیکر آئینگی۔ کارکنان یزمان ، حاصل پور ، احمد پور شرقیہ ، ہیڈ راجکاں ، خیر پور ٹامیوالی ، احمد پور شرقیہ سے آئینگے۔ ہر ایم پی اے، ایم این اے ، ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے سے کارکنوں کو لے کر آئیگا۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق شہر کے عوام کو سب سے آخر میں موبلائز کیا جائیگا۔ مریم نواز ، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کو کراچی بائی پاس پر خوش آمدید کہا جائیگا ۔ تمام قائدین مڈ پوائنٹ چنڑ ہائوس پر کنٹینر پر سوار ہوں گے۔ چنڑ ہائوس سے عوام کی بڑی تعداد پیدل اور قائدین کنٹینر پر سرائیکی چوک پہنچے گے۔ سرائیکی چوک اختتامی پوائنٹ ہو گا اور مرکزی قائدین خطاب کرینگے۔