اسلام آباد سے مسقط کیلئے نئے روٹ کا آغاز

Apr 18, 2024 | 20:24:PM
 اسلام آباد سے مسقط کیلئے نئے روٹ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ شاہ )پاکستانی ائر لائن کمپنی ’فلائی جناح ‘نے اسلام آباد سے مسقط کیلئے نئے روٹ کا آغاز  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلائی جناح نے اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان  کیاہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائی جناح کے مطابق 10 مئی کو اسلام آباد اور مسقط، عمان کے درمیان فلائٹ چلائی جائیں گی ،فلائی جناح اپنی پہلی نان اسٹاپ پرواز شروع کرے گی، نئے روٹ پر ابتدائی طور پر جمعہ اور اتوار کے روز ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی،پاکستان سے مسقط تک اپنے تیسرے بین الاقوامی روٹ کو متعارف کروائی ۔

ترجمان فلائی جناح کا مزید کہنا ہےکہ نیا روٹ فلائی جناح کے شارجہ، متحدہ عرب امارات پر مشتمل ہیں،فلائی جناح اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے ثابت قدم ہے،فضائی بیڑے میں شامل 5 ایئر بس 320 طیاروں خدمات انجام دے رہے ہیں،  کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ریلوے پولیس عادی مجرم نکلی ،ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی