لاہورکے 33 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ

Dec 29, 2020 | 00:08:AM
لاہورکے 33 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث شہرکے 33 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا جو 10 جنوری تک نافذ رہےگا۔

تفصیلات مطابق جوہرٹائون کے ایف ٹو،جی تھری کی ایک،ایک گلی اور عزیز بھٹی زون میں کنال کالونی کی ایک سٹریٹ، عسکری ایٹ اور ڈی ایچ اے فیز ایٹ کی ایک،ایک گلی میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔
ڈیوائن گارڈن، والٹن روڈ کی ایک،ایک گلی،سپرٹائون اورسوئی گیس سوسائٹی کی بھی ایک،ایک گلی سیل کی گئی ہے۔علامہ اقبال ٹاو¿ن راوی بلاک ، رچنا بلاک کی اسٹریٹس اور خیبربلاک کی ایک، بھلہ اسٹاپ ملتان روڈکی مین اسٹریٹ میں اسمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ،سرکاری اور نجی دفاتربند رہیں گے اور علاقہ مکینوں کی نقل وحمل محدود ہوگی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فردایک سواری استعمال کرسکے گا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق میڈیکل سروسز،فارمیسی،لیبارٹریاں،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جب کہ ملک شاپس،چکن،گوشت کی شاپس اوربیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔