سرحد پار سے فوجی چوکی پر حملہ:3 دہشتگردہلاک، 2 جوان شہید

Aug 29, 2021 | 19:55:PM
سرحد پار سے فوجی چوکی پر حملہ:3 دہشتگردہلاک، 2 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک افغان بارڈر پرفوجی چوکی پر حملے پر 3 دہشتگردمارے گئے جبکہ 4 زخمی ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہیدہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آرکے مطابق پاک افغان بارڈر پر باجوڑ میں فوجی چوکی پر سرحد پارسے فائرنگ کی گئی ،دہشتگردوں نے افغان علاقے سے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔
جس پر پاک فوج نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاعات کے مطابق 3 دہشتگرد ہلاک اور4 زخمی ہو گئے،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہیدہو گئے،شہید سپاہی جمال مردان شہید اورسپاہی ایاز کا تعلق چترال سے ہے ۔
پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگردحملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کسی صورت استعمال نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم جلسوں سے کوئی تشویش نہیں ،کورونا کے پھیلاﺅ کاسبب بنیں گے: شاہ محمود قریشی