شکار پور:کچے کے علاقے میں آپریشن, ایک مغوی بازیاب

Apr 29, 2023 | 21:10:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شکارپور  کچے کے علاقے میں پولیس کے سرچ آپریشن میں ایک مغوی  کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ اغوا کار موقع سے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  شکارپور پولیس کے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن ہوا،  ڈاکوؤں سے مقابلے  کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا  جبکہ جوابی فائرنگ سے ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

  پولیس کے مطابق  مسلحہ ملزمان   مغوی منظور  سولنگی کو  تقریباً ایک ماہ قبل ناپر کوٹ کی حدود سے اغواء کر کہ لے گئے تھے ، جسے پولیس نے  بازیاب کرا لیا ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں کی سربراہی میں شکارپور کی سرحدی علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شکارپور کے  جاری آپریشن کے نتیجے میں آج پولیس نے مخفی اطلاع پہ کارروائی کر کہ  مغوی کو باحفاظت بازیاب کرا لیا ہے، اغواء کار مغوی کو ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل کر رہے تھے کہ پولیس نے اغواء کاروں کا محاصرہ کرکہ تعاقب کیا اور  تعاقب کے دوران اغواکار مغوی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکار پور میں  ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن  ابھی  بھی جاری ہے۔ 

بازیاب ہونے والے شخص کے اہلخانہ نے مغویوں کی باحفاظت بازیابی پہ ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں کا شکریہ، اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔