علیم ڈار نے ایسی غلطی پکڑ لی کہ پی سی بی مینجمنٹ ہکا بکا رہ گئی

Apr 29, 2023 | 18:26:PM
علیم ڈار نے ایسی غلطی پکڑ لی کہ پی سی بی مینجمنٹ ہکا بکا رہ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آئی سی سی سے بہترین خدمات پر یادگاری شیلڈ حاصل کرنےوالے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار نے  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ون ڈے میچ میں اہم غلطی پکڑ لی کہ  پی سی بی مینجمنٹ نے سر پکڑ لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ راولپندی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے،  گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد آج کے میچ کیلئے پچ تو تبدیل کر دی گئی البتہ کسی نے بھی 30 گز کے سرکل کو تبدیل نہ کیا  اور اسی سرکل پر پہلا اوور بھی کرا دیا گیا تاہم  دوسرے ہی اوور میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان کے مایہ ناز ایمپائر علیم ڈار نے  غلطی کی نشاندہی کی اور پھر خود ہی قدموں کی مدد سے سرکل کو ناپ سرکل درست کروایا ، سرکل کی پیمائش درست کرنے میں تقریباً 6 منٹ میچ کا وقت ضائع ہوا۔