بلاول بھٹو اگلے وزیراعظم، پی پی آئندہ الیکشن میں سرپرائز دے گی : گورنر پنجاب

Sep 28, 2025 | 10:21:AM
بلاول بھٹو اگلے وزیراعظم، پی پی آئندہ الیکشن میں سرپرائز دے گی : گورنر پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں سرپرائز دے گی اور بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

گجرات میں کارکنوں سے خطاب میں  سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھاکہ لاہور میں پیپلزپارٹی کو بحال کر دیا اور لاہور میں پیپلزپارٹی کا اتنا بڑا جلسہ دیکھ کر دوسری جماعتیں پریشان ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں اور جیالوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بہت جلد گجرات میں بھی بھرپور جلسہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں سرپرائز دے گی اوربلاول بھٹو آئندہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے مزید 2 شہروں میں ’’قوت استعمال کرنے کی اجازت‘‘ کیساتھ فوج تعینات کردی