سپریم کورٹ ؛مقدمات مقرر کرنے سے متعلق پالیسی کی منظوری 

Oct 28, 2023 | 19:12:PM
سپریم کورٹ ؛مقدمات مقرر کرنے سے متعلق پالیسی کی منظوری 
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں مختلف نوعیت کے مقدمات مقرر کرنے سے متعلق کمیٹی اجلاس ہوا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت تین رکنی کمیٹی نے مقدمات مقرر کرنے سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی۔
پالیسی کے مطابق وہ مقدمات جن کا جلد فیصلہ قانونی تقاضا ہے انھیں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا،ٹیکس اور انتخابی تنازعات کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا،ضمانت قبل گرفتاری اور ضمانت بعد از گرفتاری کے مقدمات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا۔
پالیس کے مطابق دس سال تک سزا کے فوجداری مقدمات کو بھی ترجیحا سنا جائے گا،ایک ہی فیصلہ کیخلاف متعدد درخواستوں والے مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر مقرر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے بڑی خوشخبری،300 یونٹ تک بجلی فری، آدھی قیمت پر پیٹرول فراہمی کا اعلان