300 یونٹ تک بجلی فری،  موٹر سائیکل سواروں کو آدھی قیمت پر پیٹرول دیا جائے گا، علیم خان

Oct 28, 2023 | 18:35:PM
 300 یونٹ تک بجلی فری،  موٹر سائیکل سواروں کو آدھی قیمت پر پیٹرول دیا جائے گا، علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی  کے صدر علیم خان نے کہا کہ 300 یونٹ تک بجلی حکومت دے گی  جبکہ  مزدوروں کی ماہانہ اجرت 50 ہزار اور موٹر سائیکل والوں کو پیٹرول آدھی قیمت پر ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق   استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس سے پہلے جہانیاں میں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا،لوگ کہتے تھے کہ ہمارے ساتھ عوام نہیں، آج انہوں نے دیکھ لیا عوام کس کے ساتھ ہے.، جہانگیر ترین بیماری کی حالت میں بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں، اس ملک سے کرپشن لوٹ مار اور بے ایمانی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

علیم خان نے کہا کہ سابقہ حکومت نے چھوٹی چھوٹی ملازمتیں بھی کروڈوں کی بیچی،  50 لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے والے کدھر ہیں،  1 کروڑ نوکریاں دینے والوں نے 1 نوکری بھی نہ دی،  ہم فرسودہ نظام کو کلمہ حق کہنے کے لیے آئے ہیں، ایک جماعت 7 بار پنجاب میں حکومت کر کے آج بھی موقع مانگتی ہے،بیشتر علاقوں میں انسان اور جانوروں کے لیے پانی پینے یکسر میسر نہیں.

انہوں نے کہاکہ  اس ملک میں پڑھے لکھے نوجوان مارے مارے پھر رہے ہیں، اس ملک میں معاشی استحکام کا حل صرف جہانگیر ترین ہے.  علیم خان نے کہا کہ ہمارے منشور میں 300 یونٹ کا بل حکومت بھرے گی، پیٹرول غریب آدمی کو آدھی قیمت پر دینگے،مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار روپے مہینہ ہو گی،کچھ احمقوں نے جہانگیر ترین کے ساتھ کو ضائع کر کے بہت بڑی غلطی کی،تمام بزرگوں اور خواتین کا علاج ملک میں فری کیا جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ  تمام یونین کونسلز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگیں گے،ہم آپ کو قرض حسنہ دینگے،  تاکہ آپ اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں۔