سہ فریقی سیریز میں بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں :کپتان سلمان علی آغا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ سہ فریقی سیریز میں بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں ،بد قسمتی سے کل کا میچ فنش نہیں کر پائے،کل جس طرح کم بیک کیا ۔
سلمان علی آغا کے مطابق چار وکٹس کے بعد پاور پلے میں اچھی چیز ہے اچھی پارٹنر شپ جا رہی ہوتی تھی ،ایک وکٹس گرتی تھی تو تین چار اکٹھی گر جاتیں تھیں، اب ایسا نہیں ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ساری بات انفرادی طور پر ذمہ داری لینے کی ہے ،اب پہلے کی طرح کولاپس نہیں ہوتا جیسے پہلے ہوتا تھا ،اس پر ہم کافی بات بھی کرتے ہیں،پچھلے دو مہینے سے کھیل رہے ہیں ۔
کپتان پاکستانی ٹیم نے کہا کہ ون ڈے بھی اور اس سے پہلے ساؤتھ افریقہ ہوم سیریز بھی میرے خیال سے وہی کرکٹ کھیلنی ہے جو پہلے کھیلی ہے ، کافی ورک کر رہی ہے،فائنل ٹرائی نیشن کا ہو یا کوئی بھی خاص تو ہوتا ہےآگے جو میچز ہیں، ساری تیاری ورلڈ کپ کی ہی ہے ،یہ فائنل بھی اسی کو دیکھ کر کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :اے ٹی پی چیلنجر ٹوور:اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ پہلی مرتبہ فائنل میں