نئیر حسین بخاری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل مقرر

Nov 28, 2023 | 22:03:PM
نئیر حسین بخاری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل مقرر
کیپشن: نئیر حیسن بخاری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے نئیر حسین بخاری کو سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نئیر حسین بخاری کو فوری طور پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ 

فرحت اللہ بابر کا استعفیٰ منظور ہونے بعد نئیر حسین بخاری کی تقرری کی گئی۔

خیال رہے کہ نئیر حسین بخاری کے پاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی ہے۔