کے پی کے حکومت کی جانب سے فیس بک کے پاکستان دفتر کھولنے کے دعووں کی قلعی کھل گئی

Mar 28, 2021 | 23:14:PM
کے پی کے حکومت کی جانب سے فیس بک کے پاکستان دفتر کھولنے کے دعووں کی قلعی کھل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )فیس بک نے خیبر پختونخوا حکومت کے ان دعووں کی نفی کردی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ کمپنی پاکستان میں دفتر کھولنے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی پاکستان میں محنتی ٹیموں کے ذریعے مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے خدمات فراہم کر رہی ہے تاہم یہاں دفتر کھولنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک بین الاقوامی برادری کا حصہ ہے اور یہ دنیا کے کئی ملکوں میں بنا دفتر کے کام کر رہی ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک تین چار منصوبوں کے ساتھ پاکستان میں دفتر کھولنے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیؒں:بھارت کی انگلینڈ سے فائنل ون ڈے میں کانٹے کی ٹکر،سنسنی خیز نتیجہ