سنگاپور: دو دہائیوں میں پہلی مرتبہ خاتون کو پھانسی دی گئی

Jul 28, 2023 | 20:02:PM
سنگاپور: دو دہائیوں میں پہلی مرتبہ خاتون کو پھانسی دی گئی
کیپشن: سنگاپور: دو دہائیوں میں پہلی مرتبہ خاتون کو پھانسی دی گئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سنگاپور میں 2004 کے بعد پہلی مرتبہ خاتون کو پھانسی دے دی گئی۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ 20 سالوں میں پہلی مرتبہ سنگاپور میں کسی خاتون کی پھانسی دی گئی ہے، خاتون کو منشیات رکھنے اور سمگلنگ کے جرم میں سزا دی گئی۔ پھانسی کی سزا پانے والی 45 سالہ خاتون کا نام سری دیوی دجا مانی ہے، خاتون کی پھانسی کی تصدیق سنگاپور کی انتظامیہ کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قران پاک کی بے حرمتی، عرب ملک کا ڈنمارک کیخلاف بڑا اقدام، مسلمانوں کے دل جیت لئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور کی شہری خاتون پر 2018 میں 30 گرام ہیروئن رکھنے کا جرم ثابت ہوا تھا، خاتون اپنے ساتھی محمد عزیز حسین کی پھانسی کی سزا پانے والی دوسری اور گزشتہ برس مارچ کے بعد 15 ویں مجرم ہیں۔

خیال رہے کہ سنگاپور میں سخت ترین انسدادِ منشیات قوانین ہیں جن سے متعلق حکومت کا کہنا ہے کہ یہ معاشرے کے تحفظ کے لئے لازمی ہیں، تاہم برطانوی ارب پتی کی جانب سے سنگاپور میں پھانسی کی سزا پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’سزائے موت جرائم کو روکنے کا حل نہیں ہے، چھوٹے لیول کے لوگ حالات سے مجبور ہو کر یہ کام کرتے ہیں ان کو مدد کی خاص ضرورت ہے‘۔

سری دیوی سے پہلے 2004 میں ہیئر ڈریسر مے ووین کو منشیات سمگلنگ کے جرم میں ہی پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔