ارشد شریف کی بیوہ کا آئینی عدالت سے رجوع ،اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا  

Jan 28, 2026 | 19:01:PM
ارشد شریف کی بیوہ کا آئینی عدالت سے رجوع ،اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا  
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ارشد شریف کی بیوہ صومیہ ارشد نے آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ۔عدالت سے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا  کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن عالمی ماہرین کی معاونت سے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کرے،صومیہ ارشد نے ازخودنوٹس پر کارروائی جاری رکھنے کی استدعا  کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمہ نمٹانے کے بجائے نامزد 9 ملزمان کو عدالت طلب کیا جائے، ارشد شریف کی والدہ نے جن افراد کو نامزد کیا ان میں سے کسی کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا،نامزد افراد کو طلب کرکے ان سے جواب طلبی کی جائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کینیا میں موجود ملزمان کی پاکستان میں جائیدادیں ضبط کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:شَبِ برأت پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کےحوالے سےاہم خبر