پی ٹی آئی کی جانب سے رپورٹر زکو ہراساں کیے جانے کا معاملہ ، پی پی رہنماوں کی اظہار یکجہتی

Jan 28, 2023 | 17:31:PM
پی ٹی آئی کی جانب سے رپورٹر زکو ہراساں کیے جانے کا معاملہ ، پی پی رہنماوں کی اظہار یکجہتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نیوز کے رپورٹرز کو حراساں کیے جانے کے معاملے پر  پیپلز پارٹی رہنماوں کی اظہار یکجہتی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت قمر زمان کائرہ اور سابق چیئرمین نیئر بخاری کی تحریک انصاف پر شدید تنقید ، فرحت اللہ بابر اور چودھری منظور کی جانب سے بھی تحریک انصاف کے  غیر پارلیمانی رویے پر تنقید  کی  گئی ۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا تحریک انصاف کے لوگ صحافیوں کو حراساں کرنے سے باز رہیں ، تحریک انصاف ایک میڈیا چینل کر ٹارگیٹ کرنا بند کردے ،پیپلزپارٹی نے اپنے اوپر ناجائز تنقید کے باوجود آج تک آزادی صحافت پر کبھی حملہ نہیں کیا ،تحریک انصاف الزامات کی فیکٹری بن چکی ہے ۔