نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Jan 28, 2023 | 08:53:AM
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کرے گی، فوری طور پر مریم نواز کو بھیج دیا ہے وہ پارٹی آرگنائز کریں گی اور دو صوبوں میں متوقع انتخابات کے لئے مہم چلائیں گی جبکہ پارٹی صدر شہباز شریف انکی رہنمائی کریں گے، حمزہ شہباز بھی جلد پاکستان پہنچیں گے
کیپشن: سابق وزیراعظم نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کرے گی، فوری طور پر مریم نواز کو بھیج دیا ہے وہ پارٹی آرگنائز کریں گی اور دو صوبوں میں متوقع انتخابات کے لئے مہم چلائیں گی جبکہ پارٹی صدر شہباز شریف انکی رہنمائی کریں گے، حمزہ شہباز بھی جلد پاکستان پہنچیں گے۔

نواز شریف نے کہا عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اس کی سزا ن لیگ بلکہ پوری قوم بھگت رہی ہے، شہباز شریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا میں پرامید ہوں کہ مریم نواز پارٹی کو از سر نو منظم کریں گی جس کی بنیاد پر ن لیگ صوبوں میں ضمنی اور عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

دوسری طرف سینئر نائب صدر مریم نواز سے مسلم لیگ ن امارات کے وفد نے دبئی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا آنے والا وقت مسلم لیگ کا ہے، نواز شریف کی لیڈر شپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے، ملک کو 2013 میں بھی مشکلات سے نکالا تھا، نوجوان کو آگے آکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔