شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ،جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

Dec 28, 2023 | 13:32:PM
شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ،جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی مشکلات میں اضافہ،پولیس نے 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی جبکہ عدالت نے پولیس کی طرف سے مانگی گئی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سید جہانگیر علی نے وکلاء کے دلائل کے بعد شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔دوگھنٹے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہمحمود کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ۔وائس چیئرمین پی ٹی ائی شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا،شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی جج راولپنڈی اے ایس جے سید جہانگیر علی  نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بجھوانے کا حکم دیا تھا۔

  سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف راولپنڈی ضلع میں 12 مقدمات درج ہیں، پولیس نے ان تمام مقدمات میں شاہ محمود کی گرفتاری ڈال دی ہے۔

پولیس نے راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں تمام 12 مقدمات میں 2 جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ہے، پولیس نے تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت مانگی ہے۔

ضرورپڑھیں:وفاقی وصوبائی 20محکمے ایک چھت تلے،وزیراعلیٰ نے خوشخبری سنادی

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو، آرمی میوزیم حملہ، حساس ادارہ دفتر حملہ، میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے بدھ کے روز شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ان کی ضمانت منظور کی تھی ۔