پب جی کا شوقین بچہ ماں کے لاکھوں روپے اجاڑ کرانوکھا کام دکھا گیا 

Aug 28, 2021 | 22:23:PM
پب جی کا شوقین بچہ ماں کے لاکھوں روپے اجاڑ کرانوکھا کام دکھا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر ممبئی کے رہائشی 16 سالہ بچے کو  ویڈیو گیم پب جی( PUBG )کی عادت پڑ گئی اور اس نے اپنی ماں کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے اور جب والدین کو اس رقم کے بارے میں پتہ چلتا تو انہوں نے جاننے کے لئے بچے کو ڈانٹا جس پر ناراض ہو کر بچہ گھر چھوڑ کر بھاگ گیا اور اپنے پیچھے ایک خط چھوڑگیا ۔جب والدین کو خط ملا تو اسے پڑھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق ممبئی کے جوگیشوری علاقے سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 16 سالہ بچے کو  پب جی (PUBG) کی لت لگ جاتی ہے اور وہ ماں کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے خرچ کردیتا ہے، اس بات کا پتا چلنے پر والدین نےبچے کو ڈانٹا تو وہ ناراض ہو کر گھر سے بھاگ گیا اور جاتے ہوئے ایک خط چھوڑ گیا جس میں لکھا تھا کہ وہ گھر چھوڑ کر جارہا ہے اور پھر کبھی نہیں آئے گا۔ خط پڑھنے کے بعد بچے کے اہل خانہ قریبی تھانے پہنچے۔
 پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔پولیس افسر دتہ نلاوڑے نے بتایا کہ 16 سالہ بچے کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا پچھلے کچھ مہینوں سے پب جی  کا عادی ہوچکا تھا اور وہ دن بھر موبائل فون پر گیم کھیلتا تھا ۔ اس نےPUBG گیم کی ID اور UCخریدنے کیلئے اپنی ماں کے بینک اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے خرچ کئے جب اس کو ڈانٹا گیا تو وہ گھر چھوڑ کر بھاگ گیا۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کی۔ پولیس نے آس پاس کے سی سی ٹی وی کی تلاشی لی لیکن کوئی شواہد نہیں ملے ۔پھر واقعے کے اگلے دن سہ پہر 3 بجے کے قریب بچہ اندھیری (مشرقی) علاقے میں واقع مہاکالی میں گھومتے دیکھا گیا جس کے بعد کرائم برانچ نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ کرائم برانچ کے افسر نے بچے کی کونسلنگ کی اور اسے اس کے والدین کے پاس بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  شوہر نے کیوں دوستوں سے بیوی کا ریپ کروایا، وجہ جان کر آپ ماتھا پکڑ لیں گے