بلاول بھٹو سے نوید قمر اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی نوید قمر ،نثار کھوڑو، وقار مہدی اور سعید غنی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوید قمر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ متنازع کینالوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا مثبت فیصلہ قابل تحسین ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سید نوید قمر کی ملاقات میں متنازع کینالوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے پی پی پی کے موقف کا اعادہ کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سید نوید قمر نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امیدوں کے عین مطابق فیصلہ کرے گی۔
دونوں رہنماؤں نے کہاکہ اگر مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتی تو پی پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔