روس سے جلد سستا تیل درآمد کیا جائے گا، مصدق ملک 

Apr 28, 2023 | 18:47:PM
روس سے جلد سستا تیل درآمد کیا جائے گا، مصدق ملک 
کیپشن: مصدق ملک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ روس سے معاہدہ ہو چکا ہے، روس سے جلد سستا تیل درآمد کیا جائے گا۔
وزیر مملکت پیٹرولیم کاکہناتھا کہ معاشی ترقی کیلئے توانائی کی فراہمی ضروری ہے،وزیراعظم نے کل بتایا کہ روس سے معاہدہ ہو چکا ہے،مصدق ملک نے کہاکہ روس سے جلد سستا تیل درآمد کیا جائے گا، ملکی ترقی کیلئے توانائی کی کمی پوری کر رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،گزشتہ حکومت نے روس سے تیل درآمد کی صرف باتیں کیں،روس سے تیل کے حصول کو موجودہ حکومت نے ممکن بنایا، وزیراعظم نے 10سے 14ارب ڈالر کی ریفائنری کے قیام کا اعلان کیا،آئل ریفائنری کے قیام سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
ان کاکہناتھا کہ امیروں سے سستی گیس واپس لے کر عوام کو فراہم کی جائے گی،ایل پی جی، ایل این جی اور سولر کے ذریعے توانائی کی فراہمی کیلئے پالیسی بنائی گئی ہے،فیصلے سے عوام کو سہولت فراہم ہو گی ،مصدق ملک کا مزید کہناتھا کہ آج کچھ لوگوں کی اجارہ داری کو ختم کر دیا گیا ہے،ہمیں توانائی کے ذرائع کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال میں لانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کاانتخابات کے حوالے مذاکرات پردلچسپ جواب