چین نے گوادر کو کاشغر سے ملانے والا ریلوے ٹریک منصونہ پیش کر دیا

Apr 28, 2023 | 10:45:AM
چین نے گوادر کو کاشغر سے ملانے والا ریلوے ٹریک منصونہ پیش کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین نے سی پیک منصوبے کے تحت گوادر تا کاشغر ریلوے ٹریک منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ جس کی لاگت 58 ارب ڈالر اور لمنائی 1860 میل ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت چین نےگوادر کو سنکیانگ کے شہر  کاشغر سے ملانے والے ریلوے ٹریک کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ اب تک کے تمام سی پیک منصوبوں میں سے سب سے بڑا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے مہنگے ترین منصوبے کی فریبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، یہ منصوبہ تجارت اور جیوپولیٹیکس کو نئی شکل میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ قدیم سلک روڈ کنکشن کو بحال کرنے والے اور مغربی تسلط والے راستوں پر انحصار کم کرنے والے بڑے منصوبوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے خوشخبری

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر اور چینی ریاست سنکیانگ کے شہر کاشغر کو ملانے والے 1860 میل طویل ریلوے سسٹم والے اس منصوبے کی کل لاگت 58 ارب ڈالر ہے۔ 

دوسری جانب چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور مالیاتی ادارے اس منصوبے کیلئے ہر طرح کا تعاون مہیا کریں گے، ہم ملکی محکموں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، چینی حکومت سپورٹ فنڈز، منصوبے کی تعمیر کیلئے مضبوط پالیسی سپورٹ اور ضمانیں مہیا کرے۔