ایشوریہ رائے سے علیحدگی کے بعد سلمان خان گانے سن کر رویا کرتے تھے: بھارتی نغمہ نگار کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجام نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان سابق حسینۂ عالم ایشوریا رائے سے اپنی علیحدگی کے بعد فلم ’تیرے نام‘ کی شوٹنگ کے دوران اکثر گانے سنتے ہوئے رو پڑتے تھے۔
بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور ایشوریا رائے کی علیحدگی 2002ء میں سرخیوں میں رہی تھی، 2003ء میں سلمان خان نے ستیش کوشک کی فلم ’تیرے نام‘ میں ایک دل شکستہ جنونی عاشق کا کردار ادا کیا تھا۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں سمیر انجام نے پرانی یادوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان دل ٹوٹنے کی وجہ سے ہر شاٹ سے پہلے گانا سن کر رویا کرتے تھے۔
مزید پڑھیں:شاہد آفریدی نے کرس گیل کا چیلنج قبول کرلیا
’تیرے نام‘ کے ٹائٹل ٹریک کے بارے میں بات کرتے ہوئے سمیر نے کہا کہ ٹائٹل ٹریک سلمان کو ذہن میں رکھ کر نہیں لکھوایا گیا تھا، البتہ یہ گانا سلمان کی اصل کہانی اور ایشوریا رائے کے ساتھ ٹوٹے رشتے کی عکاسی کرتا تھا، شاٹ دینے سے پہلے سلمان خان ہمیشہ ہمیش ریشمیا کو بلاتے کہ گانا گا کر سناؤ اور پھر گانا سن کر روتے تھے۔
سمیر انجام نے بتایا کہ سلمان خان خاص طور پر ’کیوں کسی کو وفا کے بدلے وفا نہیں ملتی‘ سنتے اور روتے تھے اور پھر اپنا شاٹ دینے جاتے تھے، ان کا زخم اس وقت کافی تازہ تھا اور وہ تکلیف میں تھے۔