حکومت کیلئے ایک اور مشکل، پی ایس او کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

Sep 27, 2023 | 00:13:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) حکومت کیلئے ایک اور مشکل سامنے ہے کیونکہ پاکستان سٹیٹ آئل کا مالی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او کے مجموعی واجبات 760 ارب روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ درآمدی آر این این جی کے واجبات پہلی بار 468 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: روس کی جانب سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی پاکستان کو موصول ہوگئی
اس حوالے سے پی ایس او ذرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس نے درآمدی آر ایل این جی کی مد میں 468 ارب روپے ادا کرنا ہیں جبکہ پاور سیکٹر پر واجبات 184 ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔

اسی طرح پی آئی اے ،حکومت اور روپے کی قدر میں کمی پر واجبات بڑھ کر 109 ارب روپے ہوچکے ہیں، پی ایس او کو مقامی ریفائریز اور درآمدی آر ایل این جی کی مد میں 230 ارب روپے ادا کرنا ہیں اور اس حوالے سے پی ایس او نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مطلع کردیا ہے۔