پیپر لیس رجیم کے تحت’’ ای بزنس پروگرام ‘‘کا شاندارآغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپر لیس رجیم کے تحت’’ ای بزنس پروگرام ‘‘کا شاندارآغاز کر دیا گیا ہے، ای بزنس کی درخواستوں پر فوری فیصلے کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو اضافی نمبر ملیں گے،ہر 15دن کے بعد وزیراعلیٰ خود ای بزنس کے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سرخ فیتے کا خاتمہ میرا عزم ہے، ای بزنس کے ذریعے راتوں رات تبدیلی ممکن ہے،کسی کو اس کا حق مل جائے تو اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں۔
انھوں نے کہا کہ کاروبار کیلئے این او سی وغیرہ ملنے پر سالوں لگ جاتے ہیں اور لوگوں کے حوصلے بھی ٹوٹ جاتے ہیں،پاکستان بے پناہ مواقع کی سرزمین ہے، کاروبار کا بہت بڑا پوٹینشل موجود ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کاروبار کے پھیلاؤ کیلئے سسٹم کی کمزوریاں دور کرنے کی ضرورت ہے، ملک،حکومت اور سسٹم پر عوام کا اعتماد بحال ہونا چاہئے،ہر شہری کے دل میں ریاست ماں کے جیسی ہونا کا احساس ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ای بزنس گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے،عوام کیلئے سہولت اور آسانی کا ماحول پیدا کرنے چاہتے ہیں،جائز کام کیلئے سفارش، رشوت اور خواری حکومت کی ناکامی کے مترادف ہے۔
ای بزنس پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری رہے گا،حکومت عوام کا کام کرنے کیلئے ہوتی ہے روکنے کیلئے نہیں،لوگوں کے کام کرپشن کی نظر ہونا بدقسمتی ہے،کسی کا جینوئن کام ہونابھی معجزہ لگتا ہے،یہ تصور ختم کرنا ہوگا۔
ای بزنس میں شکایت ناقابل برداشت ہوگی،چیئرمین پی آئی ٹی بی نے ای بزنس پر تفصیلی بریفنگ دی ،ای بزنس پورٹل پر سرکاری محکموں سے این او سی آن لائن حاصل کیا جا سکتا،ای بزنس پورٹل کو 2878درخواستیں موصول ہوئی ہیں،1130 درخواستوں پر منظوری کاعمل ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آئی فون میں ایسی ٹیکنالوجی کا اضافہ جسکا پہلے تصور بھی نہیں کیا گیا تھا